پاکستان کے دوبلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دہشتگرد قرار؛ امریکی وزارت خارجہ
امریکی وزارت خارجہ نے پاکستانی فوج کے کمانڈر کے حالیہ دورہ امریکہ کے موقع پر پاکستان کے دوبلوچ علیحدگي پسند گروہوں کو دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کہلانے والی تنظیموں کو غیرملکی دہشتگرد قرار دے رہا ہے۔ ان دونوں گروہوں نے حالیہ برسوں میں چینی شہریوں بالخصوص چینی انجینئروں کے خلاف مختلف خود کش کارروائياں انجام دی ہیں بلوچستان لبریشن آرمی پاکستان کے علیحدگی پسند گروہوں میں ایک مضبوط گروپ سمجھا جاتا ہے جو ایک عرصے سے ایران اور افغانستان سے ملحق صوبہ بلوچستان میں دہشتگردانہ سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کا یہ اقدام پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے چند روز قبل انجام پانے والے دورہ امریکہ کے موقع پر دہشتگرد سینٹکام کے نئے سربراہ اور دیگر امریکی فوجی حکام سے ملاقات میں انجام پایا ہے۔