شمالی کوریا کے اعلان سے جاپان میں ہلچل
جاپان نے آنے والے دنوں میں شمالی کوریا کی جانب سے سیٹلائٹ لانچ کرنے کے اعلان پر اظہار تشویش کیا ہے۔
سحر نیوز/دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے جاپان کو 31 مئی سے 11 جون کے درمیان ایک سیٹلائٹ لانچ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ہے جو کہ ایک بیلسٹک میزائل ہوسکتا ہے۔
جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے لانچ میں ایک بیلسٹک میزائل شامل ہوگا جبکہ پیانگ یانگ اسے ایک سیٹلائٹ قرار دیتا ہے۔
دوسری جانب جاپان کے وزیر اعظم نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ سیٹلائٹ لانچ نہ کرے۔ جاپانی وزیراعظم نے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ لانچنگ سے باز رہے بصورت دیگر وہ اپنے اتحادیوں امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر ایکشن لے گا۔
واضح رہے شمالی کوریا نے سال 2023 کے اوائل میں اپنی پہلی جاسوس سیٹلائٹ پر کام مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح کے لانچ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔