Oct ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کا، اپنے تین سوپندرہ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

غاصب صیہونی حکومت نے طوفان الاقصی آپریشن میں اب تک تین سو پندرہ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: صیہونی فوج نے آج اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے تین سو پندرہ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد، اس سے کہیں زیادہ ہے کہ جس کا صیہونی ذرائع سے اعلان کیا جا تا رہا ہے۔ 

ایک اور رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن جاری رہنے کی بنا پر ہلاکتوں کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکتا اور فوج کا حوصلہ بڑھانے کی بنا پر بھی صحیح تعداد کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی جارحیت میں عام شہری منجملہ عورتیں اور بچے زیادہ مارے جا رہے ہیں۔

ٹیگس