غزہ کے اسپتالوں پر حملے بند کرنے کا اقوام متحدہ کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i427619-غزہ_کے_اسپتالوں_پر_حملے_بند_کرنے_کا_اقوام_متحدہ_کا_مطالبہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ کے اسپتالوں کی وحشتناک بحرانی صورت حال اور نتیجے میں ان اسپتالوں میں زخمیوں کو پہنچنے والے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ کے اسپتالوں پر حملے بند کرنے کا اقوام متحدہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ کے اسپتالوں کی وحشتناک بحرانی صورت حال اور نتیجے میں ان اسپتالوں میں زخمیوں کو پہنچنے والے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے طبی مراکز اور اسپتالوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا اور فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید کی۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خبردار کیا تھا کہ غزہ میں صحت کا نظام بالکل چوپٹ ہوچکا ہے اور صورت حال بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر عام شہریوں کے جانی نقصان کی روک تھام کے لئے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔