روس کی پیش قدمی روک دی گئی: یوکرین کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i431420-روس_کی_پیش_قدمی_روک_دی_گئی_یوکرین_کا_دعوی
یوکرین کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ ہماری فوج اور کمانڈروں نے مشرقی یوکرین میں روس کی پیش قدمی روک دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • روس کی پیش قدمی روک دی گئی: یوکرین کا دعوی

یوکرین کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ ہماری فوج اور کمانڈروں نے مشرقی یوکرین میں روس کی پیش قدمی روک دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے دعوی کیا ہے کہ روس کی پیش قدمی رک گئی ہے اور حالیہ مہینوں میں یوکرینی فوجیوں کی پوزیشن بہتر ہوگئی ہے ۔ زیلینسکی نے کہا کہ ہماری فوج اور کمانڈروں نے مشرقی یوکرین میں روس کی پیش قدمی روک دی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ تین مہینوں میں ہماری پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔