مکڈونلڈ نے غاصب اسرائیل سے تمام فرنچائز واپس لے لی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i432225-مکڈونلڈ_نے_غاصب_اسرائیل_سے_تمام_فرنچائز_واپس_لے_لی
مسلم ممالک میں بائیکاٹ سے تنگ میکڈونلڈ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کمپنی سے اپنی تمام فرنچائز واپس لے لی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • مکڈونلڈ نے غاصب اسرائیل سے تمام فرنچائز واپس لے لی

مسلم ممالک میں بائیکاٹ سے تنگ میکڈونلڈ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کمپنی سے اپنی تمام فرنچائز واپس لے لی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: حصص گرنے کے بعد امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی اسرائیلی فرنچائز ایلونیال سے دوسو پچیس ریسٹورنٹ واپس لے لئے۔ امریکی فوڈ چین کے زیادہ تر ریسٹورنٹ مقامی ملکیت میں ہیں۔ ایلونیال کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو کھانے مفت تقسیم کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی ریسٹورنٹ کی فروخت میں کمی آئی تھی۔
پاکستان، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت مختلف مسلم ملکوں میں بائیکاٹ سے امریکی ریسٹورنٹ کی سیل متاثر ہوئی ہے۔ کمپنی نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا پہلا سہ ماہی سیلز ہدف حاصل نہیں کرسکی۔