Apr ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • دنیا کے مختلف ملکوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

امریکی اور یورپی طلبا کے ساتھ دنیا کے مختلف ملکوں کے شہروں میں عوام کی جانب سے بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرے بدستور جاری ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ اٹلی، جاپان، مراکش، ہالینڈ، جرمنی، اور کینیڈا اور اسی طرح فرانس برطانیہ اور امریکہ کے مختلف شہروں میں غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔ ان مظاہروں کے شرکا، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔  مظاہرین فلسطینی پرچم بھی لہرا رہے ہیں جبکہ مظاہرین نے گروپ سات کے رہنماؤں کی تصاویر بھی اس بنا پر نذر آتش کی ہیں کہ ان رہنماؤں کی جانب سے صیہونی جارحیت پر کوئی خاص ردعمل نہیں دکھایا جا رہا ہے۔

غزہ میں فلسطینی عام شہریوں اور عورتوں وبچوں کے خلاف جاری وحشیانہ صیہونی جارحیت اور درندگی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے  اور دنیا کے مختلف ملکوں کی حکومتوں اور اداروں کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا جا رہا ہے اور انھوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس