May ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نتنیاہو کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ (ویڈیو)

ہفتے کی رات کو مقبوضہ سرزمین پر ننتیاہو کے خلاف ہونے والے مظاہرے تشدد اختیار کرگئے اور تل ابیب کی پولیس نے مظاہرین پر حملہ کردیا-

سحرنیوز/ دنیا: فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر تشدد کیا-صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرین نے قیدیوں کی فوری رہائی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا- صہیونی ذرائع کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے تل ابیب میں کپلان اسٹریٹ کو بند کردیا۔

حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے باشندے چاہتے ہیں کہ قیدی بنائے گئے صیہونی زندہ ہوں اور وہ اس کی ہر قیمت چکانے پر راضی ہیں لیکن نیتن یاہو ، بن گوئر اور اسموٹریچ کے ساتھ اتحاد کو ترجیح دیتے ہیں- انہوں نے اس بیان میں کہا کہ اگر قیدیوں کی واپسی کی قیمت جنگ کو روکنا ہے تو اس جنگ کو فوراً روکنا ضروری ہے۔ صہیونی اخبار اسرائیل ٹوڈے کے مطابق تل ابیب کے مظاہرے میں اسرائیلی مظاہرین نے " بن گوئیر ایک مجرم اور ظالم ہے " کے نعرے لگائے۔

ٹیگس