لندن کے میئر کا ٹرمپ پر شدید لفظی حملہ
لندن کے میئر نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کو نسل پرست اور بدعنوان شخص قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کریں۔
سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست اور بدعنوان شخص قرار دیتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے ان کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فاکس نیوز کے مطابق، صدیق خان نے لندن لیبر پارٹی کے اراکین سے کہا کہ وہ ان کے خلاف موقف اختیار کرنے کے لیے مزید کوششیں کریں۔
ٹرمپ پر ان کا حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب برطانیہ کی لیبر پارٹی کے ارکان ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کے امکان کے درمیان ریپبلکنز کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کے شدید ناقدین میں سے ایک کے طور پر لندن کے میئر اصرار کرتے ہیں کہ اگر وہ ایک دن دوبارہ امریکہ کے صدر بن جاتے ہیں، تو انہیں ان کے لیے سرخ قالین نہیں بچھانا چاہیے۔
لندن کے میئر کی ٹرمپ کے خلاف تنقید ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جب برطانوی حکومت کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے دور صدارت میں ریپبلکن پارٹی کے سینئر ارکان سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کی پالیسیوں کی حمایت کی تھی۔