غزہ میں جوابی حملوں کے دوران 2 صیہونی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i434833-غزہ_میں_جوابی_حملوں_کے_دوران_2_صیہونی_فوجی_ہلاک
غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی جوابی کارروائی میں مزید دو صیہونی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں جوابی حملوں کے دوران 2 صیہونی فوجی ہلاک

غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی جوابی کارروائی میں مزید دو صیہونی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ذرائع ابلاغ نے ہفتے کی رات اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ پٹی میں ہونے والی لڑائی میں مزید 2 صیہونی فوجی ہلاک اور 2 فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مطابق، شمالی غزہ پٹی میں واقع شجاعیہ محلے میں مزاحمتی سنائپر حملے میں ایک صیہونی فوجی مارا گیا اور دوسرا ایک عمارت میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہوا، جبکہ 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آپریشن طوفان الاقصی کے دوران فلسطینیوں کے حملوں میں اب تک سیکڑوں صیہونی فوجی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔