Jul ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • انگلینڈ کو شکست دیکر اسپین نے چوتھی بار یورو کپ جیت لیا

اسپین نے انگلینڈ کو فائنل میں دو ایک سے شکست دے کر یورو کپ دو ہزار چوبیس جیت لیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: جرمنی کے شہر برلن میں کھیلے گئے یورو کپ کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی اسپین کے نکو ولیمز نے گول کر کے اسپین کو برتری دلا دی۔ تہترویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔
اسپین کے مک اوریزبال نے چھیاسیویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی اور اس طرح اس نے چوتھی بار یورو کپ جیت لیا۔ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ یورو کپ کا فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

ٹیگس