امریکہ ؛ورلڈ کپ کے میچوں کی اجتماعی نشریات کے مقام پر فائرنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i453380-امریکہ_ورلڈ_کپ_کے_میچوں_کی_اجتماعی_نشریات_کے_مقام_پر_فائرنگ
امریکی پولیس نے کہا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان خوزے میں واقع ایک تفریحی مرکز میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔
(last modified 2026-06-29T11:53:50+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ ؛ورلڈ کپ کے میچوں کی اجتماعی نشریات کے مقام پر فائرنگ

امریکی پولیس نے کہا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان خوزے میں واقع ایک تفریحی مرکز میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔

سحرنیوز/دنیا:  امریکی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان خوزے میں واقع ایک تفریحی مرکز میں ، جہاں فٹبال ورلڈ کپ کے میچ اجتماعی طور پر دیکھنے کا انتظام کیا گیا تھا، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا۔

 آئی آر آئی بی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کے وقت کوئی میچ نشر نہیں ہو رہا تھا اور گزشتہ روز کا آخری میچ مقامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر 2 بجے ختم ہو چکا تھا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel