صیہونی حکومت پر وسیع سائبر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i435430-صیہونی_حکومت_پر_وسیع_سائبر_حملہ
تل ابیب پر ڈرون حملے کے کچھ ہی دیر بعد صیہونی حکومت کے مختلف بنیادی ڈھانچوں اور سسٹمز کو بھی بڑے پیمانے پر سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت پر وسیع سائبر حملہ

تل ابیب پر ڈرون حملے کے کچھ ہی دیر بعد صیہونی حکومت کے مختلف بنیادی ڈھانچوں اور سسٹمز کو بھی بڑے پیمانے پر سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ سائبر حملہ مرکزی تل ابیب میں یمن کی مسلح افواج کی کامیاب ڈرون کارروائی کے صرف چند گھنٹے بعد انجام پایا ہے۔
اسرائیلی فوج کی سائبر یونٹ نے اعتراف کیا ہے کہ مختلف سسٹمز اس سائبر حملے کا شکار ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اس سائبر حملے سے پولیس، فائربریگیڈ اور ایمرجنسی سروسز کے رابطہ سسٹم اپنے مدار سے خارج ہوگئے۔