Jul ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • تمام صیہونی نتین یاہوکی کابینہ کے خلاف احتجاج میں شامل ہوں : یائرلاپید

اسرائیل کی غاصب حکومت کے سابق وزیراعظم نے صیہونیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی تل ابیب میں نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف ہزاروں مظاہرین میں شامل ہوجائيں-

سحرنیوز/ دنیا: ارنا کے مطابق، فلسطینی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے، یائر لاپید نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ہم حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے جانے والے صیہونی قیدیوں کے مسئلے سے دست بردار نہیں ہوں گے اور ہم امید نہیں ہاریں گے۔

ادھر صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے بھی گزشتہ شب اس حکومت کے وزیر اعظم نتنیاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کریں۔

اسی سلسلے میں صہیونی نیوز سائٹ "واللا" نے اعلان کیا ہے کہ "ہرتزی ھالوی" نے قابض حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک سیکورٹی اجلاس میں ان سے، تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے معاہدہ کرنے کو کہا ہے-

اس ملاقات میں وزیر جنگ یوآف گالانت ، اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے سربراہ "ڈیوڈ بارنیا" اور اس حکومت کی داخلی سلامتی ایجنسی شاباک کے سربراہ رونین بار اور دیگر سیکورٹی اہلکار موجود تھے۔

اس ملاقات میں ھالوی نے کہا کہ جنگی اہداف کے حصول کے لیے اور جس پوزیشن میں اسرائیلی فوج ہے اس کے پیش نظر قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں ایک معاہدے تک پہنچنا ضروری ہے، اب ہمیں ایک معاہدے پر پہنچنا ہے اور غزہ میں، میدان جنگ میں واپسی کی راہ میں کوئی چيز رکاوٹ نہیں ہے-

 

ٹیگس