نیپال میں مسافربردار طیارہ گر کر تباہ، 18 افراد ہلاک (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i435564-نیپال_میں_مسافربردار_طیارہ_گر_کر_تباہ_18_افراد_ہلاک_(ویڈیو)
نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں میں طیارہ حادثے کے دوران اٹھارہ مسافر ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں میں طیارہ حادثے کے دوران اٹھارہ مسافر ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی نشریاتی اداروں کے مطابق یہ طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی طیارے نے ٹیک آف کیا وہ رن وے پر پھسل گیا، حادثے میں صرف پائلٹ کی ہی جان بچ سکی جبکہ اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے۔
 اس طیارے میں پائلٹ سمیت انیس افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام اٹھارہ مسافروں کی حادثے موت ہوگئی۔ جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
حادثے کے بعد طیارے سے آگ کے گولے بھی نکلتے دیکھے گئے۔ حادثے کے بعد نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی بھی موقع پر پہنچ گئے۔