عالمی فوجداری عدالت نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے؛ چیف پراسیکیوٹر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i436397-عالمی_فوجداری_عدالت_نیتن_یاہو_کے_وارنٹ_گرفتاری_جاری_کرے_چیف_پراسیکیوٹر
عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • عالمی فوجداری عدالت نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے؛ چیف پراسیکیوٹر

عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق عالمی فوجداری عدالت آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے ایک بیان کے ذریعے عالمی عدالت کے ججوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقدمے کی سماعت سے قبل مئی میں جمع کرائی گئی درخواستوں پر فوری طور پر اپنے فیصلوں کا اعلان کریں۔ انہوں نے دلیل دی کہ ایک مقررہ قانون کی بنیاد پر ایسے عالمی فوجداری عدالت کا دائرہ اختیار بنتا ہے کہ وہ فیصلہ سنائے۔
کریم خان نے پہلے غزہ میں جنگی جرائم کے امکان کی وجہ سے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر جنگ گالانٹ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔