جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے اسرائيل کی نسل کشی کے کیس کے سلسلے میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کو ثبوت پیش کئےہیں۔
ہالینڈ میں ایران کے سفیر نے ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نام ایک خط لکھ کر صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانیہ کے سابق وزیراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں ان کے ذاتی باتھ روم سے جاسوسی آلات برآمد ہوئےتھے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے بارے میں نئی تحقیقات انجام دے گا۔
عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین نے ہیگ کی عالمی عدالت کے اس فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطین کی سرزمینوں کی خالی کرے اور ان علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے
عالمی عدالت انصاف نے ایک علیحدہ اور خودمختار ریاست کے قیام کو فلسطینیوں کا اصولی حق قرار دے دیا۔
کیوبا کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خاتمے کے لئے جاری عالمی کوششوں کے تناظر میں، عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں کیوبا نے بھی شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
کیوبا نے کہا ہے کہ اس نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خاتمے کے لئے جاری عالمی کوششوں کے تناظر میں، عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ عورتوں اور بچوں کا قتل عام کرنے کی بنا پر اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں اسرائیل کو شامل کئے جانے سے نیتن یاہو، صیہونی فوج، اور صیہونی حکام تلملا کر دیوانے ہو گئے ہیں۔