اسرائیل کی جنگی کابینہ ایران پر حملے کی مخالف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i437836-اسرائیل_کی_جنگی_کابینہ_ایران_پر_حملے_کی_مخالف
صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کے صادق دو حملوں کے جواب میں صیہونی سیکورٹی کابینہ نے ایران کے خلاف کاروائی کنے کی مخالفت کی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی جنگی کابینہ ایران پر حملے کی مخالف

صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کے صادق دو حملوں کے جواب میں صیہونی سیکورٹی کابینہ نے ایران کے خلاف کاروائی کنے کی مخالفت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ٹی وی چینل تیرہ کے حوالے سے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی سیکورٹی کابینہ نے کل رات کے اجلاس میں ایران کے خلاف فضائی حملہ کرنے کی منظوری نہیں دی اور اجلاس، حملے کی مخالفت پر ختم ہو گیا۔ اس سے قبل بعض ذرائع پروپیگنڈہ کر رہے تھے اسرائیل عنقریب ایران میں اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ایران نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے ایران پر جارحیت کی کوشش کی تو اس کو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ ایران نے یکم اکتوبر کو صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کردی تھی جس نے اسرائیل کے دفاعی اور انٹیلیجنس نظام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔