آئرلینڈ میں پہلی بار فلسطینی سفیر کی تقرری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i438568-آئرلینڈ_میں_پہلی_بار_فلسطینی_سفیر_کی_تقرری
آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • آئرلینڈ میں پہلی بار فلسطینی سفیر کی تقرری

آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے سینیئر وزراء نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جیلان وہبہ عبدالمجید آئرلینڈ میں فلسطین کی سفیر ہوں گی اور وہ اپنے ہیڈ آف مشن کے طور پر موجودہ عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔ اس سے قبل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیا گیا تھا۔

 یاد رہے کہ آئرلینڈ نے رواں سال کے شروع میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کر لیا تھا جس کے بعد آئرلینڈ اور فلسطین کے درمیان باضابطہ طور سے سفارتی تعلقات ستمبر میں قائم ہوئے۔ قابل ذکر ہے کہ آئرلینڈ کے علاوہ دو مزید یورپی ممالک اسپین اور ناروے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں۔