چوتھے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i440148-چوتھے_ٹیسٹ_میچ_میں_ہندوستان_کو_آسٹریلیا_کے_ہاتھوں_شکست
آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو ایک سو چوراسی رن سے شکست دے دی۔
(last modified 2026-02-26T10:03:59+00:00 )
Dec ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • چوتھے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو ایک سو چوراسی رن سے شکست دے دی۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق  میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم تین سو چالیس رن کے ہدف کے تعاقب میں ایک سو پچپن رن پر ہی آل آؤٹ ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کے صرف دو بلے باز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے جبکہ تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی ٹیم، دوسری اننگ میں دو سو چونتیس رن بنا سکی تھی اور ہندوستان کو جیت کے لیے تین سو چالیس رن کا ہدف دیا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اب تک آسٹریلیا نے دو اور ہندوستان نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔