ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی، چھیاسٹھ افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i440797-ترکیہ_ہوٹل_میں_آتشزدگی_چھیاسٹھ_افراد_ہلاک
ترکیہ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ میں زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چھیاسٹھ ہو گئي ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۵:۰۰ Asia/Tehran
  • ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی، چھیاسٹھ افراد ہلاک

ترکیہ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ میں زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چھیاسٹھ ہو گئي ہے

سحرنیوز/دنیا: ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا ہے کہ شمال مغربی ترکیہ کے بولو صوبے میں ایک معروف اسکی ریزارٹ میں آگ لگنے سے پینتیس لوگ زخمی ہوئے ہيں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد دس سے زائد ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ آگ پیر اور منگل کی درمیانی شب لگی تھی جس پر مکمل طور پر اب بھی قابو نہيں پایا جا سکا۔ آتش زدگی کی وجوہات کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔