امریکہ: ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i441168-امریکہ_ٹرمپ_کی_امیگریشن_پالیسیوں_کے_خلاف_احتجاج
امریکی شہر لاس انجلیس کے ہزاروں کی تعداد میں عام شہریوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۵:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکہ: ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج

امریکی شہر لاس انجلیس کے ہزاروں کی تعداد میں عام شہریوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: لاس انجلیس کے امریکی مظاہرین نے ایسی حالت میں جبکہ انھوں نے میکسیکو اور السلواڈور کے پرچم اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے لاس انجلیس کی بلدیہ کے قریب اجتماع کیا۔ اس دوران قریب سے گذرنے والی گاڑیوں نے ہارن بجا کر ان مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
بعض مظاہرین نے ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ خوراک فراہم کرنے والے ہاتھوں کو کاٹنے کی کوشش مت کرو۔ اس نعرے کا اشارہ ان کاشتکاروں کی طرف تھا جو غیر ملکی مہاجرین امریکہ میں زراعت کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔