آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت؛ روس کے وزیرخارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i441239-آزاد_فلسطینی_ریاست_کے_قیام_کی_ضرورت_روس_کے_وزیرخارجہ
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے بحران کا بنیادی حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Feb ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت؛ روس کے وزیرخارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے بحران کا بنیادی حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔

سحرنیوز/دنیا: روس نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
لاوروف نے فلسطینی تنازعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو ایسے اشارے موصول ہو رہے ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے نفاذ میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشرق وسطی کے مسائل کا حل صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے۔