اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کی نگرانی ضروری ہے؛ قطر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i442203-اسرائیل_کی_تمام_جوہری_تنصیبات_کی_نگرانی_ضروری_ہے_قطر
قطر نے اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کو نگرانی میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Mar ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۵:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کی نگرانی ضروری ہے؛ قطر

قطر نے اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کو نگرانی میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویانا میں آئی اے ای اے کے اجلاس میں قطرکے سفیر جاسم یعقوب الحمادی نے مطالبہ کیا ہے کہ یو این قراردادوں کے تحت اسرائیل کی جوہری تنصیبات کو آئی اے ای اے کی زیرِ نگرانی لایا جائے۔ قطرکے سفیر نے اسرائیل کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں بطور غیر جوہری ریاست شامل کرنےکی اپیل کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جوہری ہتھیار رکھنے کا اگر چہ کبھی باضابطہ طور پر اعتراف نہیں کیا تاہم بتایا جاتا ہے کہ اسرائیل کے پاس تقریباً نوے جوہری ہتھیار موجود ہیں۔