یمن پر امریکہ کی تازہ ترین بمباری، متعدد افراد جاں بحق
Apr ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
یمن پر امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر بمباری کی ہے
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الجوف کے برط العنان علاقے پر چار بار بمباری کی جبکہ صعدہ میں ہی ایک جیل پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس جیل میں کم از کم 100 غیرقانونی افریقی مہاجرین قید تھے۔
صعدہ کے شہری دفاع اور سیکیورٹی ادارے متاثرین کی مدد اور لاشوں کو ملبے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صعدہ شہر کے اسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں۔
امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع بنی الحارث علاقے پر بھی گذشتہ رات بمباری کی تھی۔ عینی شاہدین نے یمن کے دیگر علاقوں خصوصا الحدیدہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ٹیگس