تھائی لینڈ کی درخواست پر آسیان وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس ملتوی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i450345-تھائی_لینڈ_کی_درخواست_پر_آسیان_وزرائے_خارجہ_کا_خصوصی_اجلاس_ملتوی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس جو کل تھائیلینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی کے جائزے کے لئے منعقد ہونے والا تھائی لینڈ کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا ہے-
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ کی درخواست پر آسیان وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس ملتوی

آسیان کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس جو کل تھائیلینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی کے جائزے کے لئے منعقد ہونے والا تھائی لینڈ کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا ہے-

سحرنیوز/دنیا:   ملیشیا کے جریدے دی اسٹار نے ایک خبر میں لکھا ہےکہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں آسیان کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس جو کل سولہ دسمبر کو ہونا طے پایا تھا آئندہ ہفتے بائیس دسمبر کو منعقد ہوگا- ملیشیا کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق یہ التوا تھائی لینڈ کی درخواست پر انجام پایا ہے-

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

اس خصوصی اجلاس کی صدارت ملیشیا کے وزیر خارجہ اور آسیان کے موجودہ صدر " داتوک سری محمد حسن " انجام دیں گے-

ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ وہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لئے ہم آہنگ کوششیں انجام دے رہے ہیں تاکہ ان دو ملکوں کا سرحدی تنازعہ اور باہمی دشمنی ختم ہوسکے