اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان خلائی تعاون میں توسیع
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i459272-اسلام_آباد_اور_بیجنگ_کے_درمیان_خلائی_تعاون_میں_توسیع
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ اور اسلام آباد کے مشترکہ خلائی مشن کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-11-24T18:00:35+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  •  اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان خلائی تعاون میں توسیع

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ اور اسلام آباد کے مشترکہ خلائی مشن کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوئو جیاکون نے آج منگل کو اپنی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کل بدھ کو ایک مشترکہ خلائی مشن میں، ایک پاکستانی خلاباز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ  روانہ ہوگا۔

انھوں نے چین اور پاکستان کو ایک دوسرے کا اسٹریٹیجک حلیف قرار دیا اور کہا کہ یہ مشترکہ خلائی مشن،  دونوں ملکوں کے دوجانبہ تعاون میں پیشرفت کی ایک اہم روداد ہے۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ملکوں کا یہ مشترکہ خلائی مشن کامیاب رہے گا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel