صیہونی حکومت کا دباؤ کام کر گیا، مصر میں اسرائیلی سفارت خانہ پھر کھول دیا گیا
Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
صیہونی حکام کے دباؤ پر مصر میں صیہونی حکومت کا سفارت خانہ پھر کھول دیا گیا ہے-
المصریون ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حکومت مصر نے صیہونی حکومت کے اصرار اور دباؤ پر قاہرہ میں صیہونی حکومت کا سفارت خانہ پھر کھول دیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانہ چار سال پہلے اس وقت بند کیا گیا تھا جب مصری شہریوں کی ایک تعداد نے نو ستمبر دو ہزار گیارہ کو اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ کر کے اس کے اندر گھسنے کی کوشش کی تھی- اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت نے چند روز قبل نو ستمبر کو قاہرہ میں اپنا سفارت خانہ پھر کھول دیا- صیہونی سفارت خانہ پھر کھولے جانے کی تقریب میں قاہرہ میں صیہونی حکومت کے نئے سفیر حییم کورین اور صیہونی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈورے گولڈ شریک تھے- واضح رہے کہ مصر وہ پہلا عرب ملک ہے جس نے صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز معاہدے پر دستخط کئے- کیمپ ڈیوڈ نامی یہ معاہدہ انیس سو اناسی میں ہوا تھا جس پر دستخط کر کے مصر نے عالم اسلام اور دنیا کے آزاد ضمیر انسانوں کے ساتھ غداری کی تھی-