نائجیریا میں تین دھماکے متعدد افراد ہلاک و زخمی
Oct ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
-
نائجیریا میں تین دھماکے متعدد افراد ہلاک و زخمی
نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں تین خطرناک دھماکے ہوئے ہیں۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ بورنونائیجیریہ کے شہر مایدوگوری میں گذشتہ روز پے درپے تین دھماکے ہوئے ہیں ۔عینی شاہدوں کے مطابق ان دھماکوں میں کئی افراد زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں لیکن ابھی تک مرنے اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے ۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق دھماکوں والے مقام کے اردگرد مختلف رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔پولیس،فوج اور ریڈکراس کے اہلکاروں نے دھماکوں سے متاثر ہونے والے افراد کو ہسپتال پہنچایا ۔ابھی تک کسی گروہ یا جماعت نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔