Aug ۰۹, ۲۰۱۵ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹ کا بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت پر اعتراض

امریکی سینیٹ کے اراکین نے بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

ہمارے نمائندے نے العالم ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی سینیٹ کے اراکین کی ایک تعداد نے بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا ایک مسودہ پیش کیا ہے- اس مسودے میں کہا گیا ہے کہ جب تک بحرین تحقیقاتی کمیٹی کی تمام تجاویز پر عمل نہ کرے اس کو ہتھیار فروخت نہ کیے جائیں- امریکی سینیٹروں نے اس مسودے میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بحرین میں عوام کی سرکوبی جاری رکھنے کی غرض سے بحرینی حکومت کی مدد کے لئے امریکی ہتھیار استعمال نہیں ہونے چاہییں- امریکی سینیٹروں نے ایسے حالات میں کہ جب بحرین میں سیاسی مخالفین کو قید کئے جانے اور ان کو ایذائیں پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی اٹھانے کے امریکی وزارت خارجہ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان امریکی سینیٹروں نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کا یہ فیصلہ ایک بڑی غلطی ہے اور کانگریس کو اسے منسوخ کر دینا چاہیے-