Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
  • یورپ داعش دہشت گرد گروہ کے وجود میں آنے کا ذمہ دار ہے : اینجلامرکل
    یورپ داعش دہشت گرد گروہ کے وجود میں آنے کا ذمہ دار ہے : اینجلامرکل

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے مشرق وسطی اورشمالی افریقہ میں داعش کے وجود میں آنے کا ایک حد تک یورپی یونین کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔

جرمنی میڈیا کے مطابق اینجلا مرکل نے سوئیزرلینڈ کی بورن یونیورسٹی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ داعش گروہ کے بہت سے دہشت گردوں کا تعلق یورپ سے ہے ، اس لئے یورپی یونین بھی قتل عام کی اس لہر کی ذمہ دار ہے جو شام ، عراق اور لیبیا جیسے ممالک میں آئی ہوئی ہے-

جرمن چانسلراینجلا مرکل نے مزید کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس پر ہمیں تشویش نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ داعش میں شامل بہت سے نوجوان ہمارے ملک میں پلے بڑھے ہیں اور ہمیں اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے حصے کا کردارادا کرنا چاہئے۔
جرمنی کی حکومت کے اعلان کے مطابق دوہزاربارہ سے اب تک شام اورعراق میں تقریبا سات سوجرمن شہری انتہاپسند داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہوچکے ہیں-

ٹیگس