Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کو گرفتار کیا جائے، برطانوی یہودیوں کا مطالبہ

برطانیہ کے یہودیوں نے صیہونی وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے عوام، سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والوں کے علاوہ یہودیوں نے بھی صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے لندن پہنچنے کے موقع پر ڈاؤننگ اسٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صیہونی وزیر اعظم کے برطانیہ میں داخلے کی مخالفت کرنے والے ان مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے اور اسے لندن میں آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس مظاہرے میں مختلف افراد نے تقاریر بھی کیں۔ مقررین نے صیہونی حکومت کی پالیسی پر شدید تنقید کی اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔ برطانوی پولیس نے اس موقع پر جانبداری سے کام لیتے ہوئے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والے بعض افراد کو گرفتار کر لیا اور ان سے پلے کارڈ اور بینرز چھین لئے۔