Oct ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی ارس میں ہونے والی مشقوں کے دوران
    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی ارس میں ہونے والی مشقوں کے دوران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے جنوبی اور شمالی ہمسایہ ممالک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے، اسرائیل نے ان ممالک میں نفوذ کر لیا ہے ،ہم اپنے جنوبی اور شمالی ہمسایوں کو کہتے ہیں کہ اسرائیل کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں، نہیں تو وہ خود مشکل میں پھنس جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ارس کے علاقے میں ہونے والی سپاہ کی بری مشقوں میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آذربائجان علماء، شھداء، مومن،انقلابی اور قابل فخر انسانوں کی سرزمین ہے اور مجھے یہاں آکر بیت خوشی ہو رہی ہے۔ 

جنرل سلامی نے مشقوں میں حاضر سپاہیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ نہ ہوتے تو دشمن ہمارے ملک پر قبضہ کر لیتا اور اس کو غارت کرتا لیکن وہ آپ کے ارادے اور ایمان کے آگے جھک گیا اور آج سپاہ ایک بہت بڑی طاقت میں بدل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی وجہ سے دشمن نے فوجی حملے کی خواہش کو ترک کر دیا ہے اور اس کی ان خواہشوں کو آپ نے ہی قبر میں دفنایا ہے۔ 

دشمن حقیقی میدان میں شکست کھانے کے بعد اب سوشل میڈیا کے ذریعے سے ہمارے جوانوں کو انقلاب، اسلام اپنی شناخت اور تاریخ سے بیگانہ کرنا چاہتا ہے۔ 

جن جوانوں نے ان سے دھوکہ کھایا ہے، وہ بھی جان جائیں گے کہ جن کو وہ اپنا دوست سمجھ رہے تھے، وہ ان کے دشمن ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران ایک جگہ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہمسایہ ممالک کو کہوں گا کہ وہ اسرائیل کو اپنے ممالک میں جگہ نہ دیں کیونکہ یہ صیہونی جرثومہ جہاں بھی جائے، وہاں پر فساد کا باعث بنتا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی اور شمالی ہمسایہ ممالک میں نفوذ کر لیا ہے ، ہم ان ممالک کو بتا رہے ہیں کہ اسرائیل کو اپنے ہاں جگہ نہ دیں، اس سے وہ خود مشکل میں پھنس جائیں گے۔ 

اپنے خطاب کے آخری حصے میں انہوں نے سعودی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنے میڈیا کو لگام دو نہیں تو اس کے دھوئیں سے خود تمہاری آنکھیں چندھیا جائیں گی، ہم اتمام حجت کر رہے ہیں، تم نے میڈیا کے ذریعے ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہے لیکن تم خود بہت کمزور ہو، ہم تمہیں بتا رہے ہیں کہ اپنا خیال کرو۔ 

ٹیگس