برازیل کے عوام کا ٹرمپ کے منہ پر زوردار طمانچہ! "ہم سب ایران ہیں" نامی کمپین نے مچائی دھوم+ ویڈیو
برازیل میں "ہم سب ایران ہیں" کے عنوان سے ایک عوامی مہم کے دوران ریو ڈی جنیرو اور ساؤ پاؤلو میں 100 میٹر طویل ایرانی پرچم لہرایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، برازیل میں "ہم سب ایران ہیں" نامی خودجوش تحریک ایرانی عوام سے یکجہتی کے اظہار اور اس ملک کی قدیم اور بھرپور ثقافت کو متعارف کرانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک علامتی اور غیر معمولی اقدام کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کا 100 میٹر طویل پرچم ریو ڈی جنیرو میں لہرایا گیا، جو لاطینی امریکا کا سب سے بڑا ثقافتی میلہ سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح ایک اور ایرانی پرچم ساؤ پاؤلو میں بھی لہرایا گیا۔
یہ تقریبات ریو ڈی جنیرو اور ساؤ پاؤلو میں منعقد ہوئیں جہاں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ایرانی پرچم کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔
"ہم سب ایران ہیں" مہم، جو "ایرانی عوام کا درد ہمارا درد ہے" کے نعرے کے ساتھ سرگرم ہے، چار بنیادی اہداف رکھتی ہے: ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی، ایرانی تہذیب کا تعارف، ایرانی عوام کے حقوق کی پرامن حمایت اور ایران مخالف میڈیا مہم کا مقابلہ۔
اس مہم کے ایک منتظم نے اے این نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہم ایرانی عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ان دنوں میں تنہا نہیں ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سرگرمیاں جاری رہیں گی اور کارکنان برازیل کے مزید شہروں میں پنی موجودگی کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel