Jan ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  •  میزائل تل ابیب پر آگ برسان کے لئے بے چین M90

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے یکم جنوری کو اپنے M90 میزائلوں کی ایک ویڈیو شائع کی اور تل ابیب کو دو پیغامات کے ساتھ کھلی دھمکی دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فارس نیوز کے مطابق "تل ابیب جل جائے گا" اور "قدس آزاد ہو جائے گا"، حماس کی عسکری شاخ کے یہ دو مختصر لیکن اہم پیغامات نئے سال کے آغاز پر اسرائیلیوں کے نام کیے گئے تھے۔
القسام بٹالین کی طرف سے اس ویڈیو کو جاری کرنے اور ان کے میزائل اسٹوریج کو دکھانے کے بعد، ان کے دو جملے سائبر میڈیا پر سب سے زیادہ بار ہیش ٹیگ بن گئے۔
نیوز چینلز نے بھی طوفان الاقصی آپریشن کے 88 دن بعد حماس کی فیلڈ طاقت کا تجزیہ کرنا شروع کر دیا۔ گزشتہ روز حماس نے نئے سال کے آغاز میں ہی کم از کم 27 راکٹ فائر کر کے تل ابیب کو درہم برہم کر دیا تھا۔ یہ حملے اس وقت ہوئے جب فوج نے اعلان کیا تھا کہ غزہ سے راکٹ فائر کرنے کی صلاحیت کم ہو گئی ہے۔ اسرائیلی صحافی ہلیل بیٹن نے کل ان حملوں کے بعد بیان دیا کہ تل ابیب پر راکٹ حملہ غزہ میں 3 ماہ کی جنگ کے بعد کیا گیا، جبکہ اسرائیلی افواج غزہ پٹی میں موجود ہیں۔

ٹیگس