Aug ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • america made isil in -syria-iraq
    america made isil in -syria-iraq

شامی مخالفین کی ٹریننگ کے پروگرام کی ناکامی ، امریکہ کا اعتراف

  مشرق وسطی میں امریکہ اور اس کے حلیفوں کی ایک خصوصیت ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ کبھی بھی اپنی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف نہيں کرتے اور زیادہ تر وہ اپنے بد عنوان ایجنٹوں کے سہارے رہتے ہیں ۔

امریکی حکومت نے عراقی فوج کو ٹریننگ دی اور اس کام پر چھبیس ارب ڈالر خرچ کئے لیکن یہی فوج داعش کے مقابلے میں بکھر گئی ۔

اسی طرح امریکی حکومت نے لیبیا میں فوجی کارروائي کی قیادت کی مگر اس ملک کو خونریزی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو سکا ۔ اسی طرح امریکی حکومت نے تیس برسوں سے زائد عرصے تک ایران پر پابندی عائد کئے رکھی لیکن آخرکار اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئي اور ایران کو ایک ایٹمی طاقت تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ معاہدہ کر لیا ۔ 
البتہ امریکی پالیسیوں کی ایک کامیابی اسرائيل میں نظر آتی ہے جس کے تحفظ کے لئے امریکی حکومت اپنی پوری طاقت استعمال کرتی ہے لیکن جس طرح سے امریکی حکومت نے علاقے میں خونریزي پھیلائي ہے اس کے پیش نظر شدت پسند ، جلد ہی اسرائيل تک بھی پہنچ جائيں گے ۔

در ايں اثنا امریکی صدارتی دفتر کے ترجمان نے داعش کے خلاف جنگ کے لئے اعتدال پسندوں کی ٹریننگ کے عمل کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ پنٹاگون نے دو مہینوں کے دوران جنگجوؤں کی ٹریننگ پر بیالیس ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جا چکی ہے ۔
 
در اصل امریکہ جن لوگوں کو جہاد کے نام پر ٹریننگ دے رہا ہے ان لوگوں کا نہ اسلام سے کوئي تعلق ہے اور نہ ہی وطن پرستی ان کے لئے کچھ مفہوم رکھتی ہے یہ سب لوگ بس دولت کے لئے کرائے کے قاتل ہیں اسی لئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ شام کو سب سے زيادہ نقصان امریکہ اور اس کے حلیفوں نے پہنچایا ہے ۔

امریکہ اپنی پالیسیوں پر عمل در آمد کے لئے اپنے فاسد اتحادیوں پر ہی بھروسہ کرتا ہے اور انہیں ، ایسی معلومات فراہم کرنے کے لئے کروڑوں ڈالر ادا کرتا ہے جن کی کوئي بنیاد نہیں ہوتی ۔

آج امریکہ ہمیں دھوکا دے رہا ہے ، ہماری دولت لوٹ رہا ہے ہمارے ملکوں پر قبضہ کر رہا ہے  اور اپنی جنگ میں ہمارے لاکھوں لوگوں کو قتل کروا رہا ہے اور ہم میں سے کچھ لوگ اس کے لئے تالیاں بھی بجا رہے ہيں ویسے عرب اور مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا حشر اس سے بھی برا ہونا چاہئے –

   

ٹیگس