Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنی آٹھ سالہ حکومت کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اُسے رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت و رہنمائی اور میدان عمل میں ایرانی عوام کی بھرپور موجودگی کا نتیجہ بتایا ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنی حکومت کے اعلی عہدیداروں سے  خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت ترین اقتصادی پابندیوں کے باوجود اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کا حصول اور ترقیاتی منصوبوں کے تمام مراحل اپنے اختتام کو پہنچے، جو سب کے سب اقتصادی پابندیوں کے دور میں انجام پائے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ساتھ ہی ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو زیادہ سے زیادہ ترقی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ علاقے اور پوری دنیا میں ایک نمونہ بن سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے پڑوسی، دوست اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ تعمیری تعاون ایک لازمی امر ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشوار ترین حالات میں بھی ایران کے مذاکرات کاروں نے سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی منظوری کے ذریعے ایران کے خلاف سات خطرناک قراردادوں کو ناکام اور غیر موثر بنانے میں کامیابی حاصل کی جبکہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس قسم کی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے، مگر ایرانی قوم کے عزم و ارادے، سعی و کوشش خاص طور سے رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت و رہنمائی کی بدولت یہ کامیابی ہمیں نصیب ہوئی۔

ٹیگس