ہفتے کے اہم واقعات
Aug ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
اس ہفتے عالم اسلام میں ایک ایسے امام کا سوگ منایا گیا جس کی علمی عظمت کا تمام اسلامی فرقے اعتراف کرتے ہيں
اس ہفتے عالم اسلام میں ایک ایسے امام کا سوگ منایا گیا جس کی علمی عظمت کا تمام اسلامی فرقے اعتراف کرتے ہيں ۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے انتہائي پر آشوب دور میں اسلامی تعلیمات کی ترویج کی اور اسلام کی علمی میراث سے کئ نسلوں کو آشنا کرایا ۔ اس ہفتے بھی ، ایران کا ایٹمی مسئلہ ، عالمی میڈیا میں شہ سرخیوں میں بنا رہا اور امریکہ میں جان کیری اور صدر اوباما ، ریپبلیکن اور صیہونی لابی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے
دوسری طرف صیہونی حکومت بھی جو اس ایٹمی معاہدے کو اپنی شکست سمجھ رہی ہے ، معاہدے کی راہ میں رکاوٹ کے لئے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے ۔
یمن میں حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں یہاں تک کہ اقوام متحدہ نے بھی اس ملک میں انسانی المیہ کی جانب سے خبردار کیا ہے ۔ سعودی جارحیت میں یمن کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے اور چھ ہزار سے زیادہ لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔
عراق میں بھی بڑی تبدیلیوں کی آہٹ محسوس ہو رہی ہے ۔
عوام نے وسیع پیمانے پرمظاہرے کرکے بدعنوانی کے انسداد کا مطالبہ کیا اور اعلی مذہبی قیادت نے بھی مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا جس کے بعد بڑے پیمانے پرعہدے ختم کئے گئے ۔
اس ہفتے شام میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہوئیں اورحزب اللہ نیز شامی فوج نے باہمی تعاون سے شام اور لبنان کے درمیان ایک پاس الزبدانی میں بڑی کامیابی حاصل کی
اس کے ساتھ ہی یہ بھی اعتراف کیا گیا کہ شامی مسلح گروہوں کی ٹریننگ کا امریکی منصوبہ ناکام رہا ہے اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے بہت سے لوگ بھاگ گئے ہیں-