Oct ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے تین وزراء استعفی دینے کے درپے

صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ بنیامین نتنیاہو کے تین وزیر، غزہ کے اطراف میں حماس کی کاروائیوں کے مقابلے میں شکست قبول کرنے کے مقصد سے اس حکومت کے وزیر اعظم کو مجبور کرنے کے لئے اپنا استعفی پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں-

سحرنیوز/ دنیا: باخبر ذرائع کے مطابق اس سے پہلے نتنیاہو کی کابینہ کے انفارمیشن کے وزير نے بھی اندرونی اختلافات اور اپنے اختیارات میں کمی کے باعث استعفی دے دیا تھا ، جس کے بعد نتنیاہو نے انفارمیشن کی وزارت کو ختم کردیا اور اس کے بجٹ کوصیہونی آباد کاروں کی حمایت سے مختص کردیا-

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسی طرح اسرائيلی فوج اور وزیر اعظم نتنیاہو کے درمیان اختلافات، اور غزہ پر زمینی حملے کے لئے فیصلے کے فقدان کی بات کہی ہے-صیہونی حکومت کے بعض میڈیا نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ نتنیاہو اور اسرائيلی فوج کے درمیان عدم اعتماد کا بحران پایا جاتا ہے اوراسرائیلی وزیر اعظم فوج سے ناراض ہیں اسی لئے وہ زمینی حملے کے بارے میں پس وپیش میں مبتلا ہيں اور اس سلسلے میں کسی فیصلے کو دشوار سمجھ رہے ہيں-

 

ٹیگس