Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۴:۵۸
آجکل مشکلات اور مصائب و آلام کا ستایا ہوا انسان سکون اور اطمینان کی تلاش میں ہے اور وہ اسے حاصل کرنے کے لئے سب کچھ اپنا لیتا ہے سوائے اپنے بنانے والے کے بتائے ہوئے نسخے کے،نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اسے تمام تر کوشوں کے باوجود آرام و سکون میسر نہیں ہوتا۔ قرآن کریم نے انسان کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر تم سکون قلب چاہتے ہو تو یاد رکھو کہ دلوں کو قرار صرف یاد خدا سے آتا ہے۔