-
اسلامی انقلاب تصاویر کی زبانی
Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۳اب سے تینتالیس سال پہلے ایک فقیہ بصیر، حکیم امت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی قیادت میں ایران کا اسلامی انقلاب اپنے ثمر کو پہونچا۔ امام خمینی (رح) نے اسلام کے سیاسی و اجتماعی نظریے کی روشنی میں کئی صدیوں کے بعد ملکی پیمانے پر ایک ایسا اسلامی نظام قائم کیا جس نے دنیا بھر کے ظالموں، جابروں اور مستکبروں کی ناک زمین پر رگڑنے کے ساتھ عالم اسلام اور بالخصوص شیعہ قوم کو عزت، شرف اور بیداری سے نوازا۔
-
انقلاب میں خواتین بھی پیش پیش رہیں ۔ ویڈیو
Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۳ایرانی عوام کی ہر صنف نے تحریک انقلاب میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے۔خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ انقلابی سرگرمیوں میں پیش پیش رہی ہیں۔
-
صدر اور کابینہ کے ارکان کی جانب سے بانی انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت
Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۲اسلامی جہموریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بانی انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی(رح) اللہ پر بھروسہ اور عوام کی طاقت و حمایت پر یقین رکھتے تھے اور انہوں نے اقتدار میں عوام کو بھرپور شراکت داری دی ۔
-
انقلاب سے قبل شاہِ ایران کا خوفناک جیل ۔ تصاویر
Feb ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۷شاہ کی خفیہ ایجنسی ساواک کا یہ خوفناک زندان تھا جس کا نام سن کر ہی لوگوں کی روح فنا ہو جاتی تھی۔ بعدِ انقلاب اس زندان کو ایک میوزیم کی شکل دے دی گئی ہے جو تہران میں واقع اور ‘‘عبرت میوزیم’’ کے نام سے معروف ہے۔
-
صدر ایران اور کابینہ کی بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضری۔ ویڈیو
Feb ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۷صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنی کابینہ کے ہمراہ آج عشرۂ فجر کے دوسرے دن بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضر ہوئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکی امنگوں کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
-
یوں آغاز ہوا ایک نئی تاریخ کا۔ ویڈیو
Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۳جلاوطنی کے بعد امام خمینی (رح) کی وطن واپسی درحقیقت ایران ہی نہیں بلکہ دنیا میں ایک نئی تاریخ کا نقطۂ آغاز تھا۔
-
اگر انقلاب اسلامی نہ ہوتا تو آج نیل تا فرات کا صیہونی خواب پورا ہو چکا ہوتا!
Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۵عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید، روح خدا، امام خمینی (رہ) کی قیادت میں کامیاب ہونے والے اسلامی انقلاب کی برکتیں دنیا بھر میں محسوس کی گئیں اور آج بھی ان برکتوں کا نزول و ظہور جاری و ساری ہے!
-
اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر آپ سب کو مبارک ہو
Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۵اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رح) کی وطن واپسی کے تاریخ ساز دن کے موقع پر آج ایران میں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔
-
اسلامی انقلاب کی کچھ جھلکیاں ۔ ویڈیو
Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۲عشرہ فجر کی مناسبت پر انقلاب کے دوران پیش آنے والے واقعات و اتفاقات کی کچھ تصاویر یہاں ملاحظہ کریں۔
-
ایران میں ایرپورٹ سے بہشت زہرا قبرستان تک پھولوں کی بارش
Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۷اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رح کی وطن واپسی کے تاریخ ساز دن کے موقع پر ایران میں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔