• مجلسِ حسین (ع) میں خوش آمدید!

    مجلسِ حسین (ع) میں خوش آمدید!

    Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۷

    ماہِ محرم اسلامی کیلینڈر کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ خاندان نبوت(ع) اور ان کے پیروکاروں کے لئے رنج و غم کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جو اسلام اور دین حق کی بقا کی ضمانت قرار پایا اور جس میں اسلام کو رہتی دنیا تک کے لئے محفوظ بنا دیا گیا۔ اس ماہ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اسے فرزند رسول، قتیل کربلا امام حسین (ع) سے نسبت حاصل ہے اور ہر مذہب و مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد اس ماہ کا احترام کرتے ہیں۔ محرم کا شمار اسلام کے چار محترم مہینوں میں بھی ہوتا ہے۔ آج محرم ۱۴۴۲ھ کی پہلی شب ہے۔ خوش آمدید محرم!

  • ہوشیار...، محرم آنے کو ہے!

    ہوشیار...، محرم آنے کو ہے!

    Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۲

    اس سال عالمی وبا کورونا کے پیش نظر محرم میں عزاداری اور سوگواری کے طور طریقے ضرور بدل گئے مگر دلوں کی بے قراری، تڑپ اور حسینی حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

  • ایران دنیا کے اسمارٹ دہشتگردوں کے سامنے ڈٹا رہے گا: پارلیمنٹ اسپیکر

    ایران دنیا کے اسمارٹ دہشتگردوں کے سامنے ڈٹا رہے گا: پارلیمنٹ اسپیکر

    Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۲

    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ جب بھی ملک نے کوٹ و شلوار پہنے دہشتگردوں کے سامنے قیام کیا اور عوامی طاقت پر بھروسہ کیا تو ایران نے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کی۔

  • محرم فرائض اور ذمہ داریوں کا مجموعہ: سید حسن نصر اللہ

    محرم فرائض اور ذمہ داریوں کا مجموعہ: سید حسن نصر اللہ

    Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۳

    حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر محرم میں عزاداری سید الشہداء کے موقع پر کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز اور طبی ضابطوں پرعمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

  • محرم ایران کی طرح منائیں: عمران خان

    محرم ایران کی طرح منائیں: عمران خان

    Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۰

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم کے ایام میں ایس او پیز اور طبی اصول و ضوابط کا مکمل طور پر خیال رکھیں اور محرم اُس انداز میں منائیں جس طرح ایران کے علماء اس سال محرم منانے پر زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے جلوسوں اور مجالس کے اجتماعات میں ماسک لگانے پر خاصا زور دیا۔

  • محرم کے پروگراموں کے انعقاد کے سلسلے میں آيۃ اللہ العظمی سیستانی کا اہم فتوی

    محرم کے پروگراموں کے انعقاد کے سلسلے میں آيۃ اللہ العظمی سیستانی کا اہم فتوی

    Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۵

    عالم تشیع کے اہم مراجع تقلید میں سے ایک آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے اپنے ایک فتوے میں تقریبا تین ہفتے بعد شروع ہونے جا رہے محرم الحرام کے مہینے میں عزاداری کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے ضروری احکام جاری کیے ہیں۔

  • ایرانی عوام کی پائیداری کا راز مکتب کربلا ہے: صدر روحانی

    ایرانی عوام کی پائیداری کا راز مکتب کربلا ہے: صدر روحانی

    Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۶

    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے عوام  کے پاس دباؤ کا مقابلہ کرنے کی بھرپور طاقت موجود ہے اور وہ گھٹنے ٹیکنے والے نہیں ہیں۔

  • زیارت امام حسین (ع)، زیارت وارثہ ۔ آڈیو+متن

    زیارت امام حسین (ع)، زیارت وارثہ ۔ آڈیو+متن

    Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۳

    ۳ شعبان المعظم سنہ ۴ ہجری، سبط النبی حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی تاریخ ہے۔ اس موقع پر ایک شعر بہت زیادہ سنا اور پڑھا ہے جاتا ہے کہ: ’’مظلوم کربلا کی ولادت کا روز ہے/ اتنا ہنسو کہ آنکھ سے آنسو نکل پڑیں‘‘۔ ایران اسلامی میں ہفتے کے روز ۳ شعبان ہے۔