صیہونی حکومت کے جرائم پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمے کا فریق بننے کی درخواست؛ برازیل
برازیل نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی اور انسانیت مخالف جرائم پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمے کا فریق بننے کی درخواست دائر کردی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: عالمی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق برازیل نے بھی عالمی عدالت انصاف میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی اور انسانیت مخالف جرائم پر مقدمے کا باضابطہ فریق بننے کا اعلان کردیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقا نے غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی اور غاصب صیہونی حکومت کے جنگی اور انسانیت مخالف وحشیانہ جرائم پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کررکھا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ برازیل نے عالمی عدالت انصاف کی دفعہ ترسٹھ کے تحت غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مقدمے میں باضابطہ فریق بننے کی درخواست جمع کرادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر لُولا ڈا سِلوا نے کہا ہے کہ غزہ میں جو ہورہا ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوا اور تاریخ صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مثال نہیں پیش کرسکتی۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت جدید ترین اسلحے سے مظلوم فلسطینی عوام، ان کی عورتوں اور بچوں کا قتل عام کر رہی ہے اور اِس کو نسل کشی اور ہولوکاسٹ کے علاوہ اور کوئی نام دیا جاسکتا۔