-
سناٹے میں ڈوبی ہے علی (ع) کی جائے ولادت ۔ تصاویر
Mar ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۰کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے آل سعود نے عمرے پر تو پابندی لگائی ہی تھی، کچھ دنوں سے اب خانۂ کعبہ کے طواف پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد شاید تاریخ میں پہلی بار مسجد الحرام بالخصوص خانۂ کعبہ کے اطراف میں اتنا سناٹا دیکھنے میں آرہا ہے۔ ماہرین اور بالخصوص علمائے اسلام کا خیال یہ ہے کہ آل سعود اگر چاہتی تو خانۂ خدا کو بندگان خدا سے خالی کرنے کے بجائے، اور کوئی بہتر راہ بھی اپنا سکتی تھی۔ عجیت بات یہ ہے کہ اِسی سعودی عرب میں میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے مگر حرمین شریفین ...!!!
-
مشہد مقدس میں ہندوستانی مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ۔ تصاویر
Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۳ایران کے معروف شہر مشہد مقدس میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ایرانی عوام نے اکٹھا ہو کر ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف ہو رہے تشدد آمیز اور انتہا پسندانہ اقدامات کی مذمت کی۔
-
اب بچ نہیں پائے گا کورونا!۔ تصاویر
Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۹ایران میں 4747 افراد میں سے 913 بیمار صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ قریب 124 بیماروں کو موت کے سامنے تسلیم ہونا پڑا۔
-
کربلائی بھائی نے شامی بہن کو تحفہ بھیجا! ۔ تصاویر
Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۹علمدار کربلا، پیکر و صبر و وفا، حضرت ابو الفضل العباس کے روضۂ اقدس کی جانب سے پیغامبر کربلا، ثانی زہرا حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کی ضریح اقدس کے لئے ایک نیا تاج بھیجا گیا جو ۶ مارچ ۲۰۲۰ کو ضریح زینبی کے اوپر لگا دیا گیا۔
-
ہندوستانی مسلمانوں کی حمایت میں ایرانی عوام کا مظاہرہ ۔ ویڈیو+تصاویر
Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۶منگل کے روز سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ایرانی شہریوں نے تہران میں واقع ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حالیہ ہفتوں کے دوران ہندوستان بالخصوص دارالحکومت دہلی میں مسلمانوں کے قتل اور انکے خلاف انجام پانے والے تشددآمیز، انتہاپسندانہ اور نسل پرستانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔
-
رہبر انقلاب نے پودے لگائے۔ تصاویر+ویڈیو
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۶یوم شجرکاری اور ہفتہ قومی وسائل کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی صبح دو پھلدار درختوں کے پودے لگائے۔
-
کورونا نے انسانی شناخت کو دشوار بنایا۔ تصاویر
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۷کچھ عرصے سے کورونا وائرس کیا آیا،جہاں دیکھو وہاں لوگ ماسک لگائے ہوئے نظر آر رہے ہیں۔ پہلے تو چہرے کو دیکھ کر آدمی کی اندرونی حقیقت کا پتہ لگا پانا دشوار ہوتا تھا مگر اب تو نوبت یہ آئی ہے کہ انسان کا چہرہ پہچان پانا ہی دشوار ہو گیا ہے۔ کیا کیا جائے، یہ سب نئے زمانے میں پنپنے والی بیماریوں کی دین ہے!
-
ہندوستان میں ٹرمپ کے سفر کی برکتیں،دہلی میں فساد پھوٹ پڑا ۔ تصاویر
Feb ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۲امریکی صدر ٹرمپ کے دو روزہ دورۂ ہندوستان کے دوران ملک بھر میں ٹرمپ اور حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس درمیان دارالحکومت نئی دہلی میں سی اے اے اور ان آر سی کے مخالفین اور حکومت نواز عناصر کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم ۲۰ افراد کے مارے جانے جبکہ ۲۰۰ کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔مرنے اور زخمی ہونے والوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ کشیدہ حالات کے پیش نظر دہلی کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
-
ٹرمپ کے دورۂ ہند کے خلاف مظاہرے ۔ تصاویر
Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۹ہندوستان میں امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ دورے کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’امریکی صدر واپس جاؤ‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ اس درمیان ریاست گجرات میں موٹیرا کرکٹ اسٹیڈئم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہونے والے خطاب کے موقع پر،ان کو لاحق جان کے خطرے کے پیش نظر ایک بلٹ پروف فریم کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔
-
ووٹ جو دشمن پر کاری چوٹ ہے! تصاویر
Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۵رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ووٹنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد ابتدائی لمحات میں ووٹ ڈالنے کے پابند ہیں۔ایک ایسا ووٹ جو دشمنان انقلاب اسلامی کو خاصے کرب میں مبتلا کر دیتا ہے۔