Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
  • اب بچ نہیں پائے گا کورونا!۔ تصاویر

ایران میں 4747 افراد میں سے 913 بیمار صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ قریب 124 بیماروں کو موت کے سامنے تسلیم ہونا پڑا۔

ایران میں ملکی اور قومی سطح پر کورونا وائرس کے خلاف بڑے پیمانے پر محاذ آرائی جاری ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں ڈاکٹرس، نرسیں، طبی عملے کے لوگ، رضاکار اور فوجی جوان شریک ہیں۔

اس مہلک وائرس کا ملک سے جلد از جلد خاتمہ کرنے کے لئے مختلف شکلوں اور شعبوں میں سرگرمیاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ فوج اور سپاہ پاسداران سمیت ایران کی مسلح افواج بھی کورونا کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

نتیجہ یہ ہوا ہے کہ روز جمعے تک 4747 افراد میں سے 913 بیمار صحتیاب ہو چکے ہیں۔

البتہ 124 بیماروں کو موت کے سامنے تسلیم ہونا پڑا۔

ٹیگس