-
کربلا میں صدی کی دوسری برفباری ۔ تصاویر
Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۰عراق میں کربلا اور بغداد سمیت چند علاقوں میں برفباری ہوئی جسے گزشتہ صدی کی دوسری برفباری کہا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ۲۰۰۸ میں برفباری ہوئی تھی مگر وہ زمین پر جم نہ سکی اور جلدی ہی زائل ہو گئی۔ گزشتہ روز یعنی ۱۱ فروری کو ہونے والی برفباری سے قبل ۱۹۱۴ میں جمنے والے برفباری رکارڈ کی گئی تھی۔
-
صدر مملکت سے دنیا کے کئی ممالک کے سفیروں کی ملاقات ۔ تصاویر
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۲پیر کی شام تہران میں تعینات دنیا کے کئی ممالک کے سفیروں نے اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت حسن روحانی سے ملاقات کی۔
-
قم میں شہید قاسم سلیمانی کا چہلم منایا گیا ۔ تصاویر
Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۸ایران کے مقدس شہر قم کی مصلا نامی عیدگاہ میں نہایت با وقات انداز میں شہید قاسم سلیمانی کا چہلم منایا گیا جس میں شہدا سے عقیدت رکھنے والے مختلف ممالک کے ہزاروں افرد شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہید قاسم سلیمانی کے اہل خانہ اور استقامتی محاذ کے بعض عالمی چہروں کے علاوہ سپاہ پاسداران کے بعض کمانڈر اور دیگر سول اور فوجی عہدے دار بھی موجود تھے۔
-
یہ بھی خدمت ہے شہدا کی ۔ تصاویر
Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۲ایران میں اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کی آمد آمد ہے اور ملک بھر میں مختلف شکلوں میں جشن انقلاب کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اسی درمیان شجر انقلاب کو اپنے خون سے سینچنے والے شہدائے والا مقام کی قبور کو بھی سجایا سنوارا جا رہا ہے۔
-
شہدا کے اہل خانہ کے ہمراہ رہبر انقلاب کی نادر تصاویر۔ تصاویر
Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۸رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای شہدا اور انکے اہل خانہ کے لئے بے پناہ احترام اور قدر و منزلت کے قائل ہیں۔ اسی سبب سے آپ وقتا فوقتا مختلف مناسبتوں پر شہدا کے متعلقین سے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔ اپنائیت، محبت اور بے تکلفی سے لبریز ان ملاقاتوں کے دوران کچھ نادر اور اچھوتے لمحات کیمروں میں قید ہوتے ہیں جو بالعموم منظر عام پر نہیں آتے۔
-
آل خلیفہ نے ایک اور بے گناہ کی جان لی۔ تصاویر
Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۵بحرین کی جابر اور تاناشاہ حکومت کی جیل میں ایک اور بحرینی نوجوان سید کاظم عباس بہیمانہ ایذا رسانیوں کی تاب نہ لا کر کے شہید ہو گیا۔ حق انتخاب جیسے اپنے بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو صیہونی و امریکی حمایت یافتہ آل خلیفہ حکومت بدترین اور انسانیت سوز ترین ایذارسانیوں کا نشانہ بناتی ہے جس کے سبب اب تک دسیوں بحرینی نوجوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ آل خلیفہ کی نمائشی عدالتیں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کر کے دسیوں بے گناہ نوجوانوں کو سزائے موت دے چکی ہیں۔
-
تل ابیب میں سینچڑی ڈیل کے خلاف مظاہرہ ۔ تصاویر
Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۹سینچری ڈیل نامی ناپاک صیہونی و امریکی منصوبے کے خلاف جہاں دنیا بھر میں اعتراضات ہو رہے ہیں، وہیں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب سے بھی اعتراضات کی تصاویر موصول ہو رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے روز سیکڑوں اسرائیلیوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر آکر سینچڑی ڈیل منصوبے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’ ہم امریکی منصوبہ تسلیم نہیں کریں گے‘‘، ’’اور بھی راستہ ہے‘‘، ’’صلح ہاں مغربی کنارے پر قبضہ نہیں‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔
-
ایران، ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ ۔ تصاویر+ویڈیو
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۱۶ فروری کو ایران کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم ہندوستانی طلبا نے تہران میں ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے اکٹھا ہو کر شہریت ترمیمی بل اور ان آر سی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ طلبا نے ملکی آئین کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے ہندوستان میں سبھی اقوام کا برابر سے احترام کئے جانے اور ملک کی قدیمی اور خاص کنگا جمنی تہذیت کو باقی رکھنے کا مطالبہ کیا۔
-
سوپر پاور امریکہ کا شہر لاس وگاس ۔ تصاویر
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۲لاس وگاس امریکہ میں ایک سیاحتی مرکز شمار ہوتا ہے۔ اس لئے شہری حکام نے سیاحوں کا دل رکھنے کے لئے اس شہر کی سڑکوں پر بے گھر افراد کے سونے پر پابندی لگا دی ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں انہیں مالی جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
-
شہداء دین اسلام کے حقیقی مبلغ: شہدائے پاکستان کانفرنس
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۰اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں پاکستانی طلباء کی جانب سے شہداء پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایران میں مقیم پاکستانی اوردوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔