لبنان میں شہید سید حسن نصراللہ کی برسی
حزب اللہ لبنان کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے سربراہ شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے کئی دنوں پر مشتمل خاص مجالس، اجتماعات اور مختلف دیگر پروگراموں کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہ اجتماعات اور مجالس بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں میں ہورہی ہیں۔ المیادین ٹی وی چینل نے "الروشہ علاقے سے تصاویر نشر کیں، جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور صخرہ الروشہ پر شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر کے ساتھ نور افشانی کی گئی۔
حزب اللہ لبنان کے شعبہ ارتباطات کے سربراہ وفیق صفا بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سید حسن نصراللہ کی تقاریر کے منتخب حصے بھی نشر کیے گئے۔سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام بیروت میں بھی منعقد ہوا۔
شہید نصر اللہ کی برسی پر خاص پروگراموں کا یہ سلسلہ بارہ اکتوبر تک جاری رہیں گے۔