• رہبرانقلاب کا بانی انقلاب کے مزار اور گلزار شہدا پراظہارعقیدت! ویڈیو + تصاویر

    رہبرانقلاب کا بانی انقلاب کے مزار اور گلزار شہدا پراظہارعقیدت! ویڈیو + تصاویر

    Feb ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۴

    رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پربانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا. رہبرانقلاب اسلامی نے اس کے بعد گلزار شہداء میں شہید بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر، شہدای 7 تیر، شہدای دفاع مقدس کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔

  • طالبان نے ایک امریکی فوجی طیارہ مار گرایا ۔ ویڈیو/تصاویر

    طالبان نے ایک امریکی فوجی طیارہ مار گرایا ۔ ویڈیو/تصاویر

    Jan ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۶

    پیر کے روز طالبان نے ایک امریکی فوجی طیارہ مار گرانے کا دعوا کیا ہے۔ طالبان کے بقول طیارے میں امریکہ کے باوردی دہشتگرد اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے کچھ افسران سوار تھے۔ طیارے میں سوار سبھی امریکی مارے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ افغانستان کے غزنی صوبے میں طالبان کے حملے کا نشانہ بنا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں ۸۰ سے زائد امریکی سوار تھے۔