Sep ۲۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے کئ صیہونی ٹھکانوں پر حملے کئے

یمن کے تازہ میزائل حملے میں متعدد صیہونی فوجی مراکز تباہ ہوگئے ۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن نے صیہونی جارحیت کے جواب میں ایک ساتھ کئی وار ہیڈ لے جانے والے سپر سونک اسپیشل میزائل سے تل ابیب پر حملہ کیا ہے۔

یمن کے تازہ میزائل حملے میں متعدد صیہونی فوجی مراکز کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ یمن کے میزائل حملے کے بعد بین گورین ایئر پورٹ کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہو گئیں۔

حملے کی تصدیق کرتے ہوئے یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریح نے کہا ہے کہ خصوصی فوجی آپریشن "فلسطین ٹو" میزائیل کے ذریعے کیا گیا ۔

یحیی سریع کا یہ تبصرہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سائرن بجنے کے ایک گھنٹے بعد سامنے آیا۔

ٹیگس