سوپر پاور امریکہ کا شہر لاس وگاس ۔ تصاویر
لاس وگاس امریکہ میں ایک سیاحتی مرکز شمار ہوتا ہے۔ اس لئے شہری حکام نے سیاحوں کا دل رکھنے کے لئے اس شہر کی سڑکوں پر بے گھر افراد کے سونے پر پابندی لگا دی ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں انہیں مالی جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
کچھ عرصے قبل امریکی شہر لاس وگاس کے حکام نے ایک قانون منظور کیا جس کے مطابق غریب، نادار اور بے گھر افراد اگر سڑکوں، رہائشی علاقوں یا عمومی مقامات پر لیٹنے یا سونے کی کوشش کریں گے تو انہیں جرمانہ ادا کرنا ہوگا!
امریکا کے بہت سے بے گھر افراد نہایت سخت سردی اور دشوار حالات میں سڑکوں کے کنارے سونے کو حکومتی کیمپوں میں جانے پرترجیح دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے قائم کردہ کیمپوں میں مار پیٹ، لڑائی جھگڑا ایک عام بات ہے جس کے پیش نظر بے گھر امریکی بالخصوص خواتین وہاں خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔
غریبی کو مانیٹر کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں چالیس میلین افراد غربت، ساڑھے اٹھارہ میلین افراد شدید غربت جبکہ پانچ میلین افراد مکمل غربت کا شکار ہیں۔